حماس نے عربوں سے وفاداری کا عزم ظاہرکیا ہے:سعودی وزیرخارجہ
![]() | |
| خالد مشعل کا کہنا ہے کہ حماس اور فتح تحریک کے درمیان قومی مصالحت کے لئے ہونے والی بات چیت نتیجہ خیزثابت ہونے کو ہے. | |
شرم الشیخ .ایجنسیاں
مصر کے ساحلی مقام شرم الشیخ میں منگل صدر حسنی مبارک کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ سعودالفیصل نے کہا کہ انہوں نے خالد مشعل سے یہ پوچھا تھا کہ کیا ان کی حماس تحریک عربوں کے ساتھ ہےیا دوسروں کے ساتھ.اس پر خالد مشعل نے بالاصرار یہ بات کہی تھی کہ حماس ایک عرب تحریک ہے اورفلسطینی تنازعہ ایک عرب ایشو ہے''.
سعودی وزیرخارجہ کے نزدیک دوسروں سے مراد ممکنہ طور پر ایران ہی ہوسکتا ہے جوعلاقے میں حماس کا ایک بڑا حامی سمجھا جاتا ہے.شہزادہ سعودالفیصل اورحماس کے جلا وطن رہ نما خالد مشعل کے درمیان اتوار کو ریاض میں ملاقات ہوئی تھی.
سعودی عرب نے حال ہی میں ایران پر الزام عاید کیا تھا کہ وہ شمالی یمن سے تعلق رکھنے والے حوثی باغیوں کی حمایت کررہا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے.حوثی باغیوں اورسعودی سکیورٹی فورسز کے درمیان دونوں ممالک کی سرحد پرلڑائی جاری ہے اور سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کو اپنے علاقے سے نکال باہر کیا ہے.
سعودی وزیرخارجہ کا مصر کا دورہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مشرق وسطیٰ امن بات چیت کی بحالی کے لئے کوششوں کا حصہ ہے،جو گذشتہ ایک سال سے تعطل کا شکار ہے.

إرسال تعليق